امتحان آن لائن لیا جائے، انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء کا مظاہرہ

January 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور نواز شریف انجینئرنگ یونیوسٹی کے طلبا و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے۔مظاہرین کا موقف تھا کہ ہم پورے پاکستان میں جاری کورونا جیسی مہلت بیماری سے بچاو کے لئے طلبا و طالبات کی زندگیوں کےتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس وقت پورے پاکستان میں آن لائن کلاسز پر عمل کیا جا رہا ہے مگر ہمیں فزیکل پیپرز دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے یہ عمل انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے طلبا نے آن لائن پڑھا ہے تو پیپرز بھی آن لائن لیئے جائیں،مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی روڑ بند کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی، طلبا کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں آن لائن پیپرز دیئے جارہے تو ملتان انتظامیہ کیوں ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہ طلبا و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہے انتظامیہ نے اپنی ہٹ دھرمی نہ بدلی اور آن لائن پیپرز کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا حالات کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی ،متعلقہ پولیس کے افسران نے مظاہرین کے پاس پہنچ کر بات چیت کر کے انہیں منتشر کر دیا اور ٹریفک بحال کروا دیا۔