وزیراعلیٰ کی طرف سے دو لڑکیوں کے جہیز کیلئے مالی امداد کا چیک

January 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے نواب پور کی رہائشی لڑکیوں کے جہیز کے لئے مالی امداد کے چیک ان کے ورثا کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے اڑھائی اڑھائی لاکھ مالیت کے دو چیک حاجی شوکت حسین اور محمد ناصر کے حوالے کئے۔ یاد رہے کہ نواب پور کی رہائشی دو لڑکیوں کے جہیز کا سامان گزشتہ ماہ آتشزدگی کے باعث جل گیا تھا اور حکومت پنجاب نے ان کے لئے امداد کا اعلان کر رکھا تھا۔