پیپلزپارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کردیا

January 22, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کر دیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ عظمت سعید کو سربراہ بنانے کا مقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔

نیربخاری نے کہا کہ شیخ عظمت سعید کوسربراہ بنانےکامقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے،شیخ عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں، شوکت خانم کےبورڈ آف گورنرز کے رکن بھی ہیں۔

پی پی رکن نے کہا کہ ہم تحقیقاتی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، براڈشیٹ انتہائی اہم معاملہ ہے، شفاف طریقے سے معاملے کی تحقیقات چاہتے ہیں۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ جسے چاہیں کمیٹی میں شامل کریں۔