صادق سنجرانی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حامی

January 22, 2021

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی حمایت کردی۔

صدارتی ریفرنس پر صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔

اپنے جواب میں انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین خاموش ہے، جس کی تشریح کرنا خالصتاً سپریم کورٹ کا کام ہے۔


چیئرمین سینیٹ نے مزید کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈر تسلیم کرتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، شفاف اوپن سینیٹ انتخابات وسیع تر قومی مفاد میں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا اقرار کرے اور نتائج کا سامنا کرے۔