روزنامہ آنچل کے چیف ایڈیٹر کے صاحبزادے کا انتقال، APNS کی جانب سے دکھ کا اظہار

January 23, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے روزنامہ آنچل اور روزنامہ نئے افق کے چیف ایڈیٹر مشتاق قریشی کےصاحبزادے عمران احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے سوگوار خاندان کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا کی۔