ن لیگ کواصل اعتراض براڈشیٹ معاملہ کی تحقیقات پر، فرخ حبیب

January 23, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے جسٹس (ر) عظمت سعید کے حوالے سے اعتراضا ت بنیاد ہیں، ن لیگ کو اصل اعتراض براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات شروع کرنے پر ہے، سپریم کورٹ کمیشن بنادے تو کیا گارنٹی ہے کل یہ اس پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے۔ وہ جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کررہے تھے۔