جینیفر اینسٹن کے ساتھ اداکاری بہت مشکل سے کی، کول اسپراؤس

January 23, 2021

امریکی اداکار کول اسپراؤس نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے انکے لئے مشکلات پیدا کیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ میرا کام کرنا خود میری وجہ سے ہی مشکل بنا لیکن اس کی ذمہ دار جینیفر اینسٹن تھیں کیونکہ میں انکو بےحد پسند کرتا تھا۔

90 کی دہائی میں ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ میں جینیفر اینسٹن کے ساتھ کام کرنے والے اداکار نے بتایا کہ انہیں بچپن میں اس بات پر سیٹ پر چھیڑا جاتا تھا کیونکہ میں اپنی اسکرپٹ بھول جاتا تھا اور جینیفر اینسٹن کو دیکھتا رہتا تھا۔

2017 میں بھی ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ انہیں جینیفر اینسٹن کے ساتھ اداکاری کرنے میں بہت مشکل ہوئی، میں اداکارہ کے سامنے کچھ بول نہیں پاتا تھا اور اپنے ڈائیلاگ بھی بھول جاتا تھا۔

واضح رہے کہ جس وقت دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ ٹی وی سیریز میں کام کیا تو اس وقت جینیفر اینسٹن کی عمر 25 سال تھی جبکہ کول اسپراؤس تقریباً 9 برس کے تھے۔