کار چوک میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، نامعلوم خاتون کو قتل کرکے لاش جلادی گئی

January 24, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں دوخواتین سمیت چارافراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کارچوک میں فائرنگ کرکے باپ بیٹے کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا ۔پولیس کے مطابق الفلاح موٹرزکے مالک محمدشریف اوران کے 30سالہ بیٹے محمدعادل کوہفتے کی رات نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،دونوں باپ بیٹا کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نامعلوم عورت کو قتل کر کے اس کی نعش جلادی دی گئی۔ تھانہ گولڑہ کو ہمایوں کبیر مالی جنگل ایریا شاہ اللہ دتہ نے بتایاکہ مجھے حمید خان کے ملازم نے فون پراطلاع دی چھوٹی موڑ پرآگ لگی ہوئی ہے جس پرمیں اورلیاقت اپنے موٹرسائیکل پروہاں پہنچے توچھ سات آدمی موڑپرکھڑے تھے اورروڈکے نیچے جھاڑیوں میں آگ لگی ہوئی تھی،دیکھاتونیچے کسی نامعلوم عورت کی نعش جلی پڑی تھی۔ نامعلوم افراد نے نامعلوم عورت کو قتل کر کے ثبوت مٹانے کیلئے نعش کو جھاڑیوں میں جلا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ شمس کالونی کوگل امبرنے بتایاکہ رات کومسجدسے نمازپڑھ کرباہرنکلاتودیکھاکہ دلشادولدانورخان ایک نامعلوم مردکے ہمراہ میرے گیٹ پرموجودتھا۔اس دوران دلشادنے کھلے ہوئے گیٹ میں فائرکئے اورمیرے سامنے اپنے ساتھی کے ہمراہ بھاگتاہواچلاگیا،میں اندرداخل ہواتودیکھاکہ میری بیٹی نوشین خون میں لت پت صحن میں پڑی ہوئی تھی۔اس کا اس کے سابقہ خاونددلشادسے اپنے بیٹے کے حوالے سے جھگڑاچل رہاتھااوراس کابیٹااپنے والدسے خفاہوکراوراس کے خوف سے گھرچھوڑکراپنی ماں کے پاس آگیاتھا اورواپس نہیں جاناچاہتاتھا جس کادلشادکو غصہ تھا اوروہ نوشین کودھمکیاں دے چکاتھا،اسی وجہ سے دلشادنے میری بیٹی کوقتل کیاہے۔