اسرائیلی کابینہ کی مراکش سے تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے کی منظوری

January 25, 2021

تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیل کی کابینہ نے اتوار کو مراکش کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ اب توثیق کے لیے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں جائے گا۔فلسطینیوں نے اسرائیل سے کیے جانے والے ان معاہدوں کی مذمت کی ہے۔