امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلیفونک گفتگو، اہم امور پر تبادلہ خیال

January 25, 2021

واشنگٹن / لندن(جنگ نیوز )امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ٹیلی فونک گفتگو میں نئے تجارتی معاہدوں اور کورونا وبا پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اُٹھانے کے بعد عالمی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں۔