وزارت پیٹرولیم غلط بیانی سے باز نہیں آرہی

January 26, 2021

وزارت پیٹرولیم نے اربوں روپے کا نقصان کردیا، مگر غلط بیانی سے باز نہیں آرہی۔ پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں اہم حقائق سامنے آگئے۔

نومبر، دسمبر، جنور ی اور فروری کے لیے دیر سے مہنگی ایل این جی کے ٹینڈر دے کر اربوں روپے کا نقصان کرنے کے بعد اپریل کے لیے اپنی غلطی کی تصحیح کی اور دسمبر میں اپریل کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ مگر پھر فروری کے ایک ہنگامی ٹینڈر کا سہارا لے کر دیر سے ٹینڈر کی غلطی کا جواز دینے لگی اور پھر سے غلط بیانی کرنے لگی۔

حکومت ایل این جی کی خریداری کو کم دکھانے کے لیے (ن) لیگ کے طویل مدتی معاہدوں کو ملا کر قیمت بتارہی ہے۔