اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،220 پوائنٹس کا اضافہ

January 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس 220پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 46ہزار کی حد عبور کر گیا ،سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب 60کروڑ 61لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ،54.58فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،کاروباری حجم بھی 9.15فیصد زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد نظر آیا اور پیر کومالیاتی اداروں کے ساتھ انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافے سےکاروبار کے آغاز پر نظر آنے والی تیزی اختتام تک برقرار رہی ،تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 219.60پوائنٹس کے اضافے سے 45868.04 پوائنٹس سے بڑھ کر 46087.64 پوائنٹس ہو گیا ،گذشتہ 2ہفتوں میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انڈیکس نے 46ہزار کی حد عبور کی ہے ،مثبت رحجان کی وجہ سے کے ایس ای30انڈیکس بھی 104.54پوائنٹس کے اضافے سے 19165.52پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس کے اضافے سے 31950.46پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 414کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،226کے بھاومیں اضافہ ،166کے بھاومیں کمی اور 22کے بھاومستحکم رہے ،سرمایہ کاری مالیت 28ارب 60کروڑ 61لاکھ روپے کے اضافے سے 8343ارب 91کروڑ 77لاکھ روپے ہو گئی ،کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 3کروڑ 94لاکھ 32ہزار شیئرز کے اضافے سے 47کروڑ 60ہزار شیئرز تک پہنچ گیا ،کاروباری حجم کے لحاظ سے کے ۔الیکٹرک ، یونٹی فوڈ ، ٹی آر جی ، ایز گارڈ نائن اور فوجی فوڈ سر فہرست رہے ،سب سے زیادی شیئرز کی قیمت پاک ٹوبیکو اور بھنیئرو ٹیکسٹائل کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 48.24 اور 43.90روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی نیسئلے پاکستان اور ماڑی پیٹرولیم کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 155.00 اور 17.89 روپے فی شیئرز تھی۔