امریکا، خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر پابندی ختم

January 26, 2021

واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے فوج میں خواجہ سرائوں کے بھرتی پر عائد پابندی ختم کردی، ان کا کہنا ہے کہ تمام امریکی جو فوج میں بھرتی کے اہل ہیں انہیں یہ موقع ضرور دیا جانا چاہئے۔ جو بائیڈن نے نئی پالیسی سے متعلق وائٹ ہائوس میں ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے ۔یہ جوبائیڈن کی جانب سے ٹرمپ دور کی پالیسیوں کے خاتمے کے تسلسل کی ایک کڑی ہے ۔ وائٹ ہائوس نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ خواجہ سرائوں کو ان کی جنسی شناخت پر علیحدہ نہیں رکھاجاسکتا۔