شکر پڑیاں میں رصد گاہ قائم کرنے کیلئے سائٹ کی منظوری

January 26, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹرحکومت نےشکر پڑیاں میں رصد گاہ و خلائی میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی درخواست پر سی ڈی اے بورڈ نے سائٹ کی منظوری دے دی ہے۔رصد گاہ یادگارِ پاکستان کے قریب چشمے کے مقام پر قائم کی جائے گی جو چاند دیکھنے، محققین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے معاون ہو گی ۔رصد گاہ سائنس و خلائی ٹیکنالوجی کے طلبہ کیلئے معاون ثابت ہوگی ۔ منصوبہ کے قیام کیلئے 261.11 مربع گز اراضی تجویز کی گئی ہے۔رصد گاہ کاگراؤنڈ فلور میوزیم کیلئے استعمال کیا جائے گا،عوامی سہولت کیلئے دوربین سے منسلک ڈسپلے اسکرین فراہم کی جائے گی ۔سائٹ وزارت سائنس کو دینے سے قبل وفاقی حکومت سے منظوری لی جائے گی۔