لیونارڈو ڈی کیپریو کی صدر بائیڈن سے اپیل

January 26, 2021

ہالی وڈ سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن سے فوری طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپیل کردی۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہمارے لئے ماحولیاتی بحران سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آج میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رہنما بنیں جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جو سائنس کا بھی مطالبہ ہے۔

46 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے اکاؤنٹ پر صدر کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شیئر کی۔ جس میںلکھا گیا ہے کہ آگے کا کام بہت بڑا اور زیادہ ہے۔تباہ کن عالمی صحت کا بحران اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی امریکیوں کو متحد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو 4 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا ہے اور 4 ہزار سے زائد لوگوں نے اس پر کمنٹس بھی لکھے۔