20 سال میں قدرتی آفات نے 5 لاکھ انسانوں کی جان لی

January 26, 2021

شدید نوعیت کے موسمی حالات سے متعلق قدرتی آفات نے گزشتہ 20 سالوں میں لاکھوں انسانوں کی جانیں لے لیں۔

ایک نئی عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قدرتی آفات نے گزشتہ 20 برس کےد وران تقریباً 5 لاکھ انسان مارے گئے ہیں۔

عالمی رپورٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانیت پر منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے جڑی قدرتی آفات، مثلا طوفانوں، شدید گرمی اور سیلابوں سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔


ایسی آفات کے باعث گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار انسان ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2000 سے اب تک دنیا میں 11 ہزار سے زائد قدرتی آفات اور تباہ کن واقعات پیش آئے ہیں، جن کی وجہ سے انتہائی نوعیت کے موسمیاتی حالات پیدا ہوئے۔

تھنک ٹینک جرمن واچ کے جائزے کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں عالمی معیشت کو اس صدی کے دوران اب تک 2 اعشاریہ 56 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔