سیف نے کرینہ سے شادی کے بعد رانی مکھرجی کی نصیحت پر عمل کیا

January 28, 2021

شادی سے قبل اور بعد بھی بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی کامیاب شخصیات میں ہوتا ہے۔ دونوں اداکاروں نے 2012 میں شادی کی تھی۔

حال ہی میں اداکار سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل اداکارہ رانی مکھرجی نے انہیں نصیحت کی تھی۔

سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ سے شادی سے قبل رانی مکھرجی نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے برتاؤ کرنا جیسے کہ تم ایک مرد کے ساتھ رشتے میں ہو۔ جس کا مطلب تھا کہ کرینہ کے ساتھ ہمیشہ برابری کا سلوک کریں اور رشتے میں کبھی بھی صنف کو شامل نہ کرنا۔

سیف علی خان نے کہا کہ رانی مکھرجی اس معاملے میں بالکل ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار سیف علی خان اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ فلم ’ہم تم‘ اور ’تارا رم پم‘ میں اداکاری کرچکے ہیں۔