امریکی اداکارہ ڈیمی لوواٹو کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

January 28, 2021

امریکی اداکار ہ ڈیمی لوواٹو ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

امریکی اداکارہ ڈیمی لوواٹو نے بتایا کہ جلد وہ ایک مزاحیہ فلم سیریز میں نظر آئیں گی۔

28 سالہ اداکارہ امریکی ٹی وی پر ’ہنگری‘ نامی مزاحیہ سیریز میں کام کریں گی جس کی وہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سیریز کی کہانی کھانے کے مسائل سے دوچار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کہ محبت اور کامیابی کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیمی لوواٹو گزشتہ سال بھی ایک مزاحیہ فلم میں اداکاری کرچکی ہیں۔