پشاور، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی ہیں، محکمہ تعلیم

February 01, 2021

خیبرپختونخوا میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے سمر زون میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل اسکولوں میں آج سے پڑھائی کا آغاز ہوگیا ہے، کورونا وائرس سے بچ کر تعلیمی نظام کو مکمل بحال کرنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پشاور ونٹر زون کے اسکولوں کی تعطیلات 14 فروری تک بڑھائی گئی ہیں اور وہاں تدریس کا آغاز 15 فروری سے ہوگا۔

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ محمد ابراہیم نے بتایا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کے سربراہان کو حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔

حافظ محمد ابراہیم نے کہا کہ ماسک لازمی ہے، ہر بچہ ماسک لگاکر اسکول آئے گا، تعلیمی اداروں میں ہاتھوں کو دھونے کے لیے صابن و پانی کا انتظام بھی کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے پاس فنڈز موجود ہیں، فنڈز کی کمی ہوئی تو اور فراہم کریں گے۔