چین کی اداکارہ گاؤ لیو کو چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانا مہنگا پڑگیا

February 06, 2021

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی مشہور اداکارہ و گلوکارہ گاؤ لیو کو چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانا مہنگا پڑگیا۔اداکارہ و گلوکارہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ساتھ ہی کئی ٹی وی پروگرام بھی کرچکی ہیں تاہم کئی ماہ سے وہ شوبز کی چکا چوند سے دور تھیں۔اب اداکارہ نے اپنی خراب ناک کی ساتھ تصاویر لگاکر اپنی غیرحاضری کا بتا دیا ہے۔اداکارہ نے مقامی سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کی ناک بالکل خراب ہے اور حلیہ بالکل ہی تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔چینی اداکارہ نے مداحوں کو اپنی سرجری کے برے تجربے اور اس سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی لوگوں کو چہرے کی سرجری کرانے سے منع کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں چینی شہر گوانگ ژو میں دوست نے ایک سرجن سے ملایا جس کے بعد خوبصورت دکھنے کیلئے ناک کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ کیرئیر میں مزید ترقی کرسکوں۔