چلی، پولیس فائرنگ سے آرٹسٹ ہلاک، مظاہرین کا احتجاج

February 08, 2021

پیرس (اے ایف پی )لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو میں پولیس اور مظاہرین کی درمیان جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل مظاہرین نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔