مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں،حافظ حسین احمد

February 10, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمٰن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ (اسلام آباد) کو ”رینٹل احتجاج“ بناکر نوازشریف وغیرہ سے بھاری بھرکم رقومات وصول کی گئیں اور ہمارے مدارس عربیہ کے طلباء اور مخلص کارکنان سرد موسم میں 13 دن انتہائی کسمپرسی کے عالم میں پڑے رہے جبکہ جے یو آئی کی مرکزی قیادت یہی کہتی رہی کہ اگر دیگر پارٹیاں آزادی مارچ میں نہیں آرہی ہیں تو کوئی بات نہیں وہ پارٹیاں مال لگائیں گی۔