معاشرے میں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی، شفقت محمود

February 10, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ معاشرے میں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا، مدارس بچوں کو تعلیم دے رہےہیں حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیتے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ریاست اور مدارس کے درمیان خلیج ختم کی، مدارس کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرےمیں شدت پسندی بکھرے ہوئے تعلیمی نظام کی وجہ سے آئی، پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب مکمل ہو چکا ہے۔