پاکستان: کورونا وائرس کیسز 5 لاکھ 60 ہزار سے متجاوز

February 12, 2021


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 270 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 481 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 280 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 60 ہزار 823 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 29 ہزار 981 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 743 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 52 ہزار 719 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 183 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 62 ہزار 875 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 994 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 164 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 980 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 401 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 483 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 916 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 197 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 359 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 279 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔