پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، زرتاج گل

February 15, 2021

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہپہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی،حکومت میرین سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئےزرتاج گل نے کہا کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے بلین ٹری سونامی کے تحت 1 ارب مینگرووز بھی لگائے جائیں گے۔

زرتاج گل نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود بھی آبی حیات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ قومی مفادات پر تمام سیاستدان متحد ہیں، بلو کاربن پالیسی بھی متعارف کرائیں گے۔