• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی دن رات بلیو اکنامی کیلئے کام کر رہی ہے، معید یوسف


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی دن رات بلیو اکنامی کے لیے کام کر رہی ہے۔

 کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ دیگر ممالک سے رابطہ، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کے مقاصد ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ21 ویں امن مشقوں میں 45 ممالک نے حصہ لیا جس کا مقصد آپس میں امن قائم کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہے۔

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین