ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پرڈیڈ لاک

February 15, 2021

‎سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جی ڈی اے اتحاد کے باوجود ‎ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‎دو روز قبل دونوں پارٹیوں کے ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں جماعتوں کا پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سینیٹ نشستوں پر مزید مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‎ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کا مسئلہ ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے ساتھ دو گھنٹے مذاکرات ہوئے تھے۔