یونان: شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

February 16, 2021

یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

یونان میں ہونے والی شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

شدید برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سےآبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔

برف باری کے باعث شہر کے اسکول بدھ تک بند کردیئے گئے ہیں۔