کسی کا باپ بھی نواز شریف کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کر سکتا ،عظمیٰ بخاری

February 17, 2021

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پردرعمل میں کہا ہے سرجن عمران خان معیشت کو مستقل تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔ڈپٹی سرجن شبرزیدی فرار اب رضاباقر اور حفیظ شیخ معیشت کو تارے د کھانے کی کوشش کررہے ہیں۔فردوس باجی عمران خان کی چھتری کے نیچے ہر چور ڈاکو نمازی اور تہجد گزار ہوجاتا ہے۔بنی گالہ میں ایسا پانی دستیاب ہے جو مافیا کو پاکدامن کردیتا ہے۔مریم نواز نے کٹھ پتلی حکومت کو تگنی کا ناچ ناچا دیا ہے۔ ۔نوازشریف کی سیاست ختم کرتے کرتے مشرف کمر درد کا بہانہ کرکے ملک سے فرار ہو گیا۔ کسی کا باپ بھی نوازشریف کی شہریت ختم نہیں کر سکتا۔