پی ایس ایل میں ایکشن کیلیے تیار ہوں، کرس گیل

February 19, 2021


ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں ایکشن کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرس گیل نے کہا کہ پی ایس ایل میں فینز کی خواہش کے مطابق کرکٹ کھیلوں گا۔

کرس گیل نے کہا کہ ماضی میں بہترین پرفارم نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ کا مطلب ہر گیند کو ہٹ کرنا نہیں ہے۔

کرس گیل نے کہا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ہیں۔

کرس گیل نے کہا کہ خواہش تھی پورا ٹورنامنٹ کھیلوں، فی الحال 2 میچز کے بعد واپس جانا ہے۔