سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کس کے کہنے پر چیمبرز گرائے؟ لطیف آفریدی

February 20, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی نے وکلا چیمبرز گرائے جا نے کے واقعہ پر کہا ہے کہ ہم نے اس معا ملے میں ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں اس پر با ت ہو گی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا بینچ اور بار ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ جو ہوا ہم نے اس کی مذمت کی ہے ، ہم ججوں کا احترام کرتے ہیں،لیکن جب یہ واقعہ ہوا تو اس کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ،جسٹس اطہر من اللہ نے 28 فروری تک تمام چیمبرز گرانے کا حکم دے دیاہے،ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جلد بازی میں فیصلہ کیا ہے ،صورتحال کو بہتر کرنے کے بجائے غلط طریقے سے لیا جارہا ہے، اگر یہ زمین سی ڈی اے کی تھی تو 10 سال کیوں چپ رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سیشن جج نے صرف 2 چیمبرز گرانے کا کہا تھا لیکن دو سے ڈھائی سو چیمبرز گرا دیے گئے ہیں۔