الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے، فواد چوہدری

February 21, 2021


وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم مانیں گے، انتخابات میں پنجاب حکومت مکمل غیر جانب دار رہی ہے۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ علی اسجد یہاں سے واضح طور پر جیت چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ ووٹنگ الیکٹرونک کردی جائے تاکہ ووٹ کا پتا لگ جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے، نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ والے شرم ناک واقعے کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اندازہ ہی نہیں تھا کہ مریم نواز اخلاقی طور پر اس حد تک گر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ علی اسجد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔