بھارتی فوجی بھی دنانیر کی’پاوری ہو رہی ہے‘ بخار میں مبتلا

February 23, 2021

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنانیر مبین کی ’پاوری ہورہی ہے‘والی ویڈیو پاکستان کے بعد بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوگئی۔ بولی وڈ اداکاروں کے بعد اب بھارتی فوجی بھی پاوری کے بخار مبتلا ہوگئے ۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں بھارتی فوجی نے ’پاوری ہورہی ہے‘پر پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بھارتی فوجی گشت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ہم ہیں یہ ہماری گن ہے اور اور ہم یہاں گشت کر رہے ہیں ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے ’پارری گرل‘ دنانیر مبین کو مستقبل کی سیاست دان قرار دیا ہے۔گزشتہ روز اسد عمر اور دنانیر نے کرکٹ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان نے دنانیر سے سوال کیا کہ ’آپ کو کرکٹ کا شوق ہے اور خاص کر پی ایس ایل میں کتنی دلچسپی ہے؟‘جس پر ’پارری گرل‘ نے جواب دیا کہ ’مجھے کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے اور میں بچپن سے ہی اپنے کزنز کے ساتھ کرکٹ کھیلتی آرہی ہوں‘ ۔دنیانیر نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ بیٹنگ کرتی ہوں کیونکہ مجھے بیٹنگ بالنگ سے زیادہ پسند ہے‘۔میزبان نے ’پارری گرل‘ سے پوچھا کہ آپ آؤٹ ہونے پر شکست تسلیم کر لیتی ہیں یا بلا لے کر بھاگ جاتی ہیں؟ جواباً دنانیر کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی اپنی ہار تسلیم نہیں کرتی‘ ۔دنانیر کے اس جواب پر وفاقی ویزر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’دنانیر کا مستقبل سیاست میں ہے‘۔حال ہی میں ٹوئٹرپرپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔