وزیر اعظم عمران خان آج سری لنکا کے دورے پر جائینگے

February 23, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے وزیر اعظم مہنداراجہ پکسے کی دعوت پر آج سری لنکا کےدورہ پر جائینگے۔

کابینہ کے ارکان اور سینئر عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کاوفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

وہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت بھی کرینگے جس میں تجارت، سرمایہ کاری ،صحت، تعلیم، زراعت ،سائنس وٹیکنالوجی، دفاع اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کے معاملا ت شامل ہونگے۔