خود مختار اداروں کی حیثیت سے سرکاری محکموں کی درجہ بندی مکمل

February 23, 2021

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) حکومت نے خود مختار قرار دیئے جانے والے تمام سرکاری محکموں کی درجہ بندی مکمل کرلی ہے ،تاہم ان میں ایف بی آر اور محکمہ ڈاک شامل نہیں ہیں ۔ایف بی آر افسران اور دیگر عملے کی جانب سے سخت مزاحمت کے بعد وفاقی حکومت نے ایف بی آر کے حوالے سے اپنا فیصلہ روک لیا ہے ۔اب ادارہ جاتی اصلاحات پر کابینہ کی کمیٹی نے بایف بی آر کی حیثیت طے کر نے کیلئے ریونیو ڈویژن کا موقف مانگا ہے ۔فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ۔جب وزیر مملکت ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے درجہ بندی کے حوالے سے ایف بی آر اور محکمہ ڈاک کی درجہ بندی نہ کئے جا نے کی تصدیق کی ۔