ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، لیکن نظرثانی کرینگے، برطانوی وزیراعظم

February 23, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، لیکن نظرثانی کرینگے۔

بورس جانسن نے مغربی لندن کے اسکول کے دورے پر گفتگو کے دوران کہا کہ کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو نظرثانی کے معاملے کی سربراہی کرینگے۔ پب یا تھیٹر جانے کیلئے ویکسین پاسپورٹ دکھانا ’نیا پن‘ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ 21 جون سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے سے متعلق انتہائی پر امید ہوں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنےکی گارنٹی دینا ممکن نہیں، عوام کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا۔