میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں کاسلسلہ بدستور جاری

February 24, 2021

میانمارمیں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں کاسلسلہ بدستورجاری ہے ، ینگون میں مختلف اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مارچ کیا۔

ینگون میں فوجی بغاوت کیخلاف مارچ کرتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردانہ اقدام کرنے والوں سے جان چھوٹنے تک مظاہرے جاری رکھیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مظاہروں پر کریک ڈاؤن اور غیرمسلح مظاہرین کیخلاف ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیاکی وزیرخارجہ نے میانمارکا شیڈول دورہ منسوخ کردیا ہے۔

انڈونیشین وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے میانمار کا دورہ کرنےکا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔