لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے، شہباز گِل

February 24, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جعلسازیوں اور پروپیگنڈے کی ماہر مریم نواز عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں۔