پارری ہو رہی ہے کی نئی دعویدار سامنے آگئیں

February 25, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تین جملوں ’ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے’ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی دنانیر کے ان الفاظ کی نئی دعویدار سامنے آ گئی ہے۔ تسبیل گیلانی نامی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پارری ہو رہی ہے‘ کے الفاظ دنانیر سے پہلے میں نے ادا کیے۔تسبیل گیلانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 30 جنوری کو ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے‘ کی ویڈیو شیئر کی تھی جب کہ دنانیر نے 6 فروری کو وہ ویڈیو شیئر کی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری ہو رہی ہے۔ویڈیو نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور پارری گرل دنانیر کے انداز میں ویرات کوہلی، دیپیکا پڈوکون، سدہارتھ ملہوترا اور ماہرہ خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تصاویر اور ویڈیوز بنائی تھیں۔