عرفان صدیقی کو پرویز رشید کی جگہ سینیٹ میں لانے کا تاثر درست نہیں، ذرائع

February 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معروف تجزیہ کار اور کالم نگار عرفان صدیقی کو سینٹ میں لانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کیا اور خود قیادت نے عرفان صدیقی کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جس پر ہنگامی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانا پڑے

ذرائع کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ عرفان صدیقی کو پرویز رشید کی جگہ لایا گیا جبکہ پرویز رشید کی نااہلی کے فیصلے سے دو دن قبل ہی عرفان صدیقی کو مسلم لیگی قیادت نے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت دیدی تھی

عرفان صدیقی پنجاب کے بلا مقابلہ کامیاب سینیٹرز میں شامل ہیں،عرفان صدیقی 25 برس درس و تدریس سے منسلک رہے۔