جرمنی میں مسلمان گروہ کیخلاف کارروائی، تنظیم پر پابندی عائد

February 26, 2021

برلن (جنگ نیوز )جرمن دارالحکومت برلن اور اس کے مضافاتی علاقے برانڈنبرگ میں پولیس نے جمعرات کو مسلمانوں کی ایک انجمن کے خلاف ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی اور اس گروپ پر فوری طور سے پابندی عائد کر دی گئی۔اس گروہ کا نام ʼجماع برلن بتایا گیا ہے۔ اس گروپ کے اراکین پر الزام ہے کہ یہ جرمن آئینی احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مقامی اخبار ٹاگس اشپیگل کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ گروہ داعش کا حامی ہے اور یہودیوں کے قتل کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔