نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ جیلانی نے حلف اٹھالیا

February 26, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ گیلانی نے حلف اٹھالیا۔

اس موقع پر پیر امیر علی شاہ نے کہا کہ پارٹی اور عوام کے اعتماد پر شُکر گزار ہوں۔

پیر امیر علی شاہ نے کہا کہ حلقے کے مسائل یہاں اٹھاؤں گا، میرے والد 3 بار ایوان کے رکن رہ چکے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا پارٹی قیادت کے اعتماد پورا اتروں۔

واضح رہے کہقومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر امیر علی شاہ کامیاب ہوئے تھے۔