حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری ،آج رہائی کا امکان

February 27, 2021

لاہور(نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ حمزہ شہباز کی آج ( ہفتہ ) کے ر وز رہائی کا امکان ہے ، مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، نائب صدر مریم نواز بھی حمزہ شہباز کے استقبال کے لئے خود جیل کے باہر جائیں گی ۔