گمبٹ، تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

February 28, 2021

گمبٹ (نامہ نگار) گمبٹ کے قریب تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنےسے3مزدور جاں بحق 2 زخمی، گمبٹ کے قریب رپڑی شہر کے دینی مدرسہ عطاء العلوم کے مہتم پیر سید احمد شاہ کی حویلی کے چار دیواری کی تعمیراتی کام کے دوران پرانی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے 5 مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری خیرپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔