شریف آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے گھر کراچی پولیس چیف کی آمد

February 28, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شریف آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر افسران نے انکے گھر میں ملاقات کی۔اس موقع پر جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ سعید کے والد سعید بندھانی نے ایڈیشنل آئی کو بتایا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے روڈ بند ہونے کی وجہ سے اسامہ کی موت ہوئی ،انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو میچ کے دوران بھی جانے کی اجازت دی جائے،ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے انھیں کیس کی تفتیش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ ،ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔