لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا، محمد زبیر

March 01, 2021

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا، 10اپریل تک دھرنا دیں گے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ حکومت نروس ہے۔