البیرونی ریڈیس عالمی سیاحوں کیلئے سیاحت کا ذخیرہ، ذوالفقار بخاری

March 01, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ البیرونی ریڈیس عالمی سیاحوں کیلئے سیاحت کا ذخیرہ ہے،وزیراعظم عمران خان نےآج البیرونی ریڈیس اور نندنہ قلعہ کو محفوظ بنانے کے کام کا افتتاح کردیا ہے، ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ نندنہ قلعہ وہ جگہ ہے جہاں پر زمین کے کرہ کی پیمائش کی گئی،البیرونی ریڈیس میں مندر، گوردوارے، مساجد اور قلعے صدیوں سے موجود ہیں جن کی تاریخ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔