متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تقرری زاہد حفیظ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات

March 01, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ سلجوق تارڑ ہالینڈ میں سفیر ہونگے۔ ہالینڈ سے شجاعت راٹھور کو اسپین میں تعینات کردیا گیا۔ عامر شوکت کو سوئیٹزر لینڈ میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا۔ امیر خرم راٹھور کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا۔ رضا بشیر کو کینیڈا سے وزارت خارجہ تعینات کیا گیا۔ امجد احمد علی کو عراق میں،معظم علی کو کونسل جنرل ملبورن تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد سیہڑ کو جبوتی میں تعینات کردیا گیا۔ احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔