میڈرڈ میں شجاعت علی راٹھور سفیر پاکستان مقرر

March 01, 2021

سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ سے اپنی سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے سفیر پاکستان خیام اکبر کی خالی سیٹ پر حکومت پاکستان نے شجاعت علی راٹھور کو بطور سفیر پاکستان میڈرڈ اسپین مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

شجاعت علی راٹھور نے 1992 میں جامعہ کراچی سے بی ایس سی مرین سائنس کیا اور پھر فارن سروسز میں آگئے۔

اپنی سروسز کے دوران وہ سیکشن آفیسر مڈل ایسٹ، اسٹاف آفیسر فارن منسٹر، ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز، فنانس اور اسپیشل پروگرامز، ڈائریکٹر جنرل فارن منسٹر آفس، سیکنڈ سیکریٹری برائے پولٹیکل افیئرز سفارت خانہ دمشق، قونصل جنرل برمنگھم، قونصلر پولٹیکل افیئرز سفارت خانہ پاکستان جکارتا انڈونیشیا، منسٹر سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن بیجنگ بھی رہے ہیں۔

شجاعت علی راٹھور بہت جلد اسپین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

اسی طرح ہالینڈ کے لیے معروف لکھاری مستنصر حسین تارڑ کے صاحبزادے سلجوک تارڑ کو بطور سفیر پاکستان تعینات کیا گیا ہے اور پرتگال کے لیے احمد نسیم وڑائچ کا نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔