مولانا چاہتے ہیں 4 سے 5 ارب کی دیہاڑی لگ جائے، فیاض الحسن چوہان

March 01, 2021

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں مولانا نے پہلے مارچ میں ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگائی، اب چاہتے ہیں 26 مارچ کو چار سے پانچ ارب کی دیہاڑی لگ جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منافقت ہے پی ٹی آئی نے اوپن بیلٹ کا کہا تو یہ اپنے ایجنڈے سے مکر گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبودکے لیےجیل کا نظام بہتر کر رہے ہیں، پہلے جیل خانہ جات کے افسران کی وزیر سے ملاقات ہی نہیں ہوتی تھی۔